جعلی اکاؤنٹس کی ، پیپلز پارٹی کا جے آئی ٹی کی تبدیلی کا مطالبہ
اسلام آباد،کراچی( آن لائن،این این آئی) پیپلزپارٹی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی )کی تبدیلی کا مطالبہ کر تے ہوئے فیصلہ چیلنج کر نے کا اعلان کر دیا،پارٹی رہنما نفیسہ شاہ نے میڈیا سے گفتگومیں کہا ادارے کراچی میں اور تفتیش راولپنڈی میں ہورہی ہے یہ بد نیتی ہے، مشتر کہ تحقیقا تی ٹیم کے فیصلے کو چیلنج کریں گے، اس ٹیم کو تبدیل کیا جائے ، یہ اپوزیشن کو تورنے کا منصوبہ ہے عمران خان اپنے خاندان کو بچانے کیلئے ایمنسٹی سکیم لے کر آئے کیا وزیراعظم اپنے خاندان کو ایمنسٹی دے کر کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ادھر جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیپلزپارٹی کی قیا دت کو آئندہ ہفتے طلب کر کے سوال نامہ دئیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس میں نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے جعلی اکاؤ نٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری ، فریال تالپور، اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو آئندہ ہفتہ طلب کیا جائیگا اور نیب راولپنڈ ی انہیں سوال نامہ دے گا ،بلاول بھٹو کی طلبی کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔
جعلی اکاؤنٹس کیس