پاکستان پرامن ملک ،پی ایس ایل کا انعقاد خوش آئند اقدام ، فواد چوہدری

پاکستان پرامن ملک ،پی ایس ایل کا انعقاد خوش آئند اقدام ، فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے، پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری اور سیر و سیاحت کیلئے پرکشش منزل ہے۔ ہفتہ کو پی ایس ایل 4 کے اجراء کے حوالے سے کمپیئن ’’میدان سجانا ہے،، کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہو ئے ۔ایک بیان میں وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے،کرکٹ میں اس نئی جدت نے کھیل میں عوام کی دلچسپی کو کئی گناہ بڑھا دیا ہے،وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان کے تشخص کو کھیل کے مثبت رنگ کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کریں۔
فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -