شیدا ٹلی کے اعصاب پر نوازاور شہباز کا خوف طاری ہے، راناثناء اللہ

شیدا ٹلی کے اعصاب پر نوازاور شہباز کا خوف طاری ہے، راناثناء اللہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے سخت زبان کا استعما ل کیااور کہا راولپنڈی کے شیطان کو اپنے اعمال سے بو آرہی ہے، شیدا ٹلی پاکستان کی جمہوریت کا ڈاکو اور آج کل پھر واردات ڈالنے کے چکر میں ہے، چپڑاسی کی کوشش ہے وزارت اطلاعات کی لاٹری لگ جائے۔ شیدے ٹلی نے اپنے ہر محسن کو ڈسا ہے، عمران کیلئے ابھی زہر جمع کررہا ہے، ایسے دو گھڑیے سانپ نہ ہوں تو سیاست پاکیزہ ہو جائے۔ شیدا ٹلی احتساب کی ڈگڈگی بجانے کے بجائے اپنا طبی ملاحظہ کرائے تاکہ قوم کے سامنے اصل سچائی آسکے، شیدا ٹلی صاحب کراچی سرکلر ریلوے بنانے کی اللہ نے آپ کو توفیق نہیں دینی، آپ نالہ لئی کی صفائی کریں۔ شیدا ٹلی کے اعصاب پر نوازشریف اور شہباز شریف کا خوف طاری ہے۔

راناثناء اللہ

مزید : صفحہ آخر