پاکستان ترقی کے راستے پر چل پڑا،معیشت بہتر ہو رہی ہے،اعجاز چودھری

پاکستان ترقی کے راستے پر چل پڑا،معیشت بہتر ہو رہی ہے،اعجاز چودھری

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری سے پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں اسلم گھمن ،چوہدری الیاس،اعجاز جنجوعہ،ڈاکٹر عاطف الدین، رانا عبدالسمیع،شاہد طالب سمیت دیگر نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر اعجاز چوہدری نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تر قی کے راستہ پر چل پڑا ہے معیشت بہتر ہورہی ہے، یہ سال بیرونی سرمایہ کاری اور برآمدات کا ہوگا، نامساعد حالات کے باوجود ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے، تحریک انصاف کی حکومت ملک کو عوامی فلاح و بہبود اور ترقی پر مبنی نظام کی راہ پر ڈالنے کے لئے پر عزم ہے ملک میں قانون کی عملداری اچھی حکومت کاری اور ترقیاتی ایجنڈے کی راہ میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصا ف کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو پاکستانی معیشت بہتر نہیں تھی، تاہم ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے بہتر اقدامات کر رہی ہے قوم اور ادارے حکومت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ شریف فیملی نے ملک کو د یو الیہ کیا ملکی معیشت کو تباہ کیا بے روز گاری کا تحفہ بھی ن لیگ کا کارنامہ ہے نوجوان ڈگریوں کے باوجود نوکریوں کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں پی ٹی آئی نو جوانو ں کو برسر روزگار کر نے کیلئے مو اقع پیدا کررہی ہے۔بعدازں اعجازاحمد چوہدری سے پارٹی آفس میں ایل ڈے اے ورکریونین کے عہدیداروں نے چوہدری محمدکاشف اور شاہد جمال باکر کی قیادت میں ملاقات کی جس میں یونین کے الیکشن اور درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1