تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کیلئے سانحہ ساہیوال لمحہ فکریہ ہے،عدنان گورسی

تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کیلئے سانحہ ساہیوال لمحہ فکریہ ہے،عدنان گورسی

لاہور (پ ر) پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما پی پی پی لاہور کے فنانس سیکرٹری چوہدری عدنان سرور گورسی نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی حکومت کیلئے سانحہ ساہیوال لمحہ فکریہ ہے۔ نہتے شریف شہریوں کو دہشت گرد قرار دیکر خون کی ہولی کھیلی گئی اور انصاف کا جنازہ نکالا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غم زدہ خاندان کو فل الفور انصاف دیا جائے اور ذمہ داران کو بلا تاخیر قرار واقعی سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غمزدہ خاندان کیساتھ برابر کی شریک ہے۔ چوہدری عدنان سرور گورسی نے کہا کہ منی بجٹ عوام کیساتھ مذاق ہے۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پہلے ہی پس رہی ہے۔ بجلی ، گیس اور دیگر روزمرہ ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ اور نہ جانے موجودہ حکومت عوام کیساتھ کیا کرنا چاہتی ہے۔ ناتجربہ کار حکومت کو فی الفور مستعفی ہونا چاہیے۔ دن دیہاڑے قتل وغارت قابل مذمت ہے۔

گورسی

مزید : میٹروپولیٹن 1