ایل ڈبلیو ایم سی کا زیرو ویسٹ آپریشن ، صفاۂی کے ناقص انتظامات پر 4اعلٰی افسر معطل

ایل ڈبلیو ایم سی کا زیرو ویسٹ آپریشن ، صفاۂی کے ناقص انتظامات پر 4اعلٰی افسر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) سینئر صوبائی وزیر بلدیات علیم خان کی خصوصی ہدایت پرمحکمے کی ہفتہ وار چھٹی منسوخ کر کے شہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشن کیا گیا۔زیرو ویسٹ آپریشن کی نگرانی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی فرخ قیوم بٹ ،جی ایم آپریشن سہیل انور ملک، سربراہ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور سمیت ادارے کی اعلی انتظامیہ نے خود کی۔صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات پر گلبرگ اور نشتر ٹاؤن کے اسسٹنٹ مینجر آپریشنز اور 2زونل افسران کو معطل کیا گیا ۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ زیرو ویسٹ آپریشن میں محکمے اور ترک کنٹریکٹر ز کے تمام تر افسران ، ورکرز اور فیلڈ مشینری نے حصہ لیا۔ شہر بھر کے متعدد مقامات پر صفائی ستھرائی ،فیلڈ سٹاف کی حاضری سمیت مشینری کی فیلڈ میں ورکنگ کے حوالے سے سرپر ائز وزٹ کئے گئے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں ۔زیرو ویسٹ آپریشن کا آغاز الصبح کیا گیا ۔ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ کی جانب سے شاہدرہ ،نشتر ٹاؤ ن ،گلبرگ ٹاؤن ، شاد باغ ،چائنہ سکیم ،بادامی باغ ، شام نگر ، فورٹ روڈ ،واہگہ ٹاؤن، کپ سٹور ، ٹھوکر نیاز بیگ ، ملتان روڈ ، سبزہ زار ، جوہر ٹاؤن سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا گیا۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی ستھرائی ہماری اولین ترجیح ہے ز یرو ویسٹ آپریشن کے ساتھ ساتھ زیرو ٹالرنس پالیسی پر بھی عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔ ۔ترک کنٹریکٹر کی اعلی قیادت کو تمام تر افرادی قوت اور مشینری کو فیلڈ میں موجود رکھنے کی ہدایت کی گئی اور اسکے ساتھ ساتھ صفائی سے متعلق ہر قسم کی شکایات کو فل فور طور پر دور کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
معطل