ڈیرہ ،بجلی چوروں کیخلاف کارروائی 6 کیخلاف مقدمات
ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)شاہجہان شہید ٹاؤن ، بستی ڈیوالہ ، چاہ اللہ ڈیوایامیں پیسکو کے بجلی چوروں کے خلاف چھاپے ‘6بجلی چورپکڑے گئے ‘مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدودمیں ایس ڈی اوکینٹ امیر گل اورایس ڈی اومندھراں معاذ احمدنے پیسکو سٹاف کے ہمراہ شاہجہان شہید ٹاؤن ، بستی ڈیوالہ اورچاہ اللہ ڈیوایاکے علاقوں میں بجلی کے ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ۔ کریک ڈاؤن کے دوران 6بجلی چوررنگے ہاتھوں پکڑلیے ۔ پیسکو نے ان بجلی چوروں کے خلاف تھانہ کینٹ میں الگ الگ مقدمات درج کرادیے ہیں۔