سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کوجائے وقوعہ پر پھانسی دی جائے ،حمزہ شہباز

سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کوجائے وقوعہ پر پھانسی دی جائے ،حمزہ شہباز

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک یتیم بچوں کو انصاف نہیں ملے گا حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا ، جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات میں ذمہ داروں کا تعین ہونے پر انہیں وقوعہ کی جگہ پر پھانسی دی جانی چاہیے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کے دلخراش منظر میں پوری قوم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ کس طرح ایک شخص کو اس کی اہلیہ اور بچی سمیت بیدردی سے قتل کر دیا گیا ۔پہلے کہا گیا کہ مرنے والے اغواء کار تھے ، پھر انہیں دہشتگرد کہا گیا اور پھر انہیں معصوم قرار دیا گیا ، ان بیانات سے متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کا بھی تعین ہونا چاہیے ۔

مزید : صفحہ آخر