نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ، پنجاب میں گھروں کی الاٹمنٹ کا منصوبہ تیار

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ، پنجاب میں گھروں کی الاٹمنٹ کا منصوبہ تیار

لاہور(جنر ل رپورٹر) نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت پنجاب کے 3 اضلاع میں گھروں کی الاٹمنٹ کا پلان تیار کر لیا گیا ۔ پہلے فیز میں رینالہ خورد، لودھراں، چشتیاں میں گھروں کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔ 18 ماہ میں قبضہ دیا جائے گا، الاٹیوں کو 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ ادا کرنا ہوگی، 3 مرلے کے گھر کا تمینہ ساڑھے 16 لاکھ سے ساڑھے 17 لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ 5 مرلے کے گھر کا تمخینہ 21 سے 23 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ اس نیا پاکستان سکیم میں تارکین وطن کومذکورہ اضلاع میں 5 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ ان گھروں کی الاٹمنٹ کی قرعہ اندازی میں شامل ہونے کیلئے 25 فروری تک ٹائم دیا گیا ہے۔ درخواست فارم بینک آف پنجاب کی نامزد برانچوں میں 25 فروری تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر