وزراء اس طرح کے بیانات دیکر سپیکر کے اختیارات کو چیلنج کررہے ہیں

وزراء اس طرح کے بیانات دیکر سپیکر کے اختیارات کو چیلنج کررہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء کے بیانات اسمبلی کا ماحول خراب کرتے ہیں اب تو حکومتی وزراء براہ راست اپوزیشن کو دھمکیاں دے رہے ہیں جب سے موجودہ حکومت اقتدار میںآئی ہے تو تب سے ہی اس کے وزراء مسلسل اپوزیشن کو دھمکیاں دے رہے ہیں وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز کے متعلق انتہائی غیر مناسب الفاظ استعمال کئے ہیں۔ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراء کو شائد اس بات کا علم نہیں ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے پروڈکشن آڈر جاری سپیکر کی مرضی سے جاری ہوئے ہیں وزراء اس طرح کے بیانات دیکر سپیکر کے اختیارات کو چیلنج کررہے ہیں اور اپنے عمل سے یہ ثابت کررہے ہیں کہ انہیں پارلیمانی نظام کی الف ب کا بھی علم نہیں ہے وزیراعظم اپنے وزراء کو کنٹرول کریں وگرنہ ہم بھی وزیر اعظم کے ساتھ وہی رویہ اختیار کریں گے جو ان کے وزراء ہمارے اپوزیشن لیڈر کے متعلق رکھ رہے ہیں ۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ آخر