ایل ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ اسٹیٹ مینجمنٹ ون کے تمام افسر تبدیل

ایل ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ اسٹیٹ مینجمنٹ ون کے تمام افسر تبدیل

لاہور(جنرل رپورٹر )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ایل ڈی اے ایونیو ون کے تمام افسر تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز) رانا عبدالشکور نے چھ افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ایل ڈی اے ایونیو ون میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد بلال ملک اورڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ون میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسان بلال کے باہمی تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ایل ڈی اے ایونیو ون ڈائریکٹوریٹ میں تعینات دو اسٹنٹ ڈائریکٹروں محمد سیف اللہ اور رؤف وائیں کا تبادلہ کرکے انہیں ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ تقرری کے منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹروں عثمان طارق اور محمود بٹ کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ایل ڈی اے ایونیو ون میں تعینات کر دیا ہے۔دریں اثنا ء ریکارڈ سفٹنگ سیل میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر علی بن سہیل اورڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زمحمد شاہ جمال اور زاہد عزیز کاتبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے ڈائریکٹر ریکارڈ سفٹنگ سیل فارقلیط میر کوتبدیل کر کے ڈائریکٹر وائس چیئرمین سیکرٹریٹ تعینات کر دیا ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر سی اینڈ آئی محمد عمر فاروق کو ڈپٹی ڈائریکٹر وائس چیئرمین سیکرٹریٹ کا اضافی چار دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ انجینئرنگ ونگ میں تعینات سینئر سکیل سٹینو گرافر حسیب بٹ کو تبدیل کر کے وائس چیئرمین سیکرٹریٹ میں تعینات کر دیاہے

تبدیل

مزید : میٹروپولیٹن 1