وزیراعظم اپنے وزراء کو پارلیمانی روایات سکھائیں ،یہی جمہوریت کا حسن ہے
ایم ایم اے کے مرکزی نائب صدر و جے یو پی کے صدر پیر اعجاز ہاشمی نے کہا ہے کہ اب یہ بات تو ایک عام آدمی کو بھی سمجھ میں آگئی ہے کہ ایوان کا ماحول حکومتی وزراء خراب کرنے کا باعث بن رہے ہیں حکومت کا کام خندہ پیشانی سے اپوزیشن کی تنقید کوسننا اور اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا ہوتا ہے لیکن حکومتی وزراء کی اسمبلی کے ہر اجلاس میں یہی کوشش ہوتی ہے کہ اپوزیشن کو چھیڑو اور ماحول کو خراب کرو۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ اپنے وزراء کو پارلیمانی روایات سکھائیں اور وزیراعظم کا یہ فرض بھی بنتا ہے کہ وہ اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں یہی جمہوریت کا حسن ہے اگر وہ اپنے وزراء کو کنٹرول نہیں کریں گے تو پھر اس کا تاثر اچھا نہیں جائے گا۔
پیر اعجاز ہاشمی