حکومت لاشوں پر سیاست چمکانے کے بجائے ادارے ٹھیک کرے،عظمت شاہ

حکومت لاشوں پر سیاست چمکانے کے بجائے ادارے ٹھیک کرے،عظمت شاہ

لاہور(سٹی رپورٹر) سینئر نائب صدر انجمن تاجران لاہور نعیم میر گروپ سید عظمت علی شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال ابھی تک ہم بھول نہیں سکے ہیں۔معصوم بچوں کی آہیں اورسسکیاں حکومت وقت اور ہمارے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے ،یہ ایک ایسا واقعہ ہے جو انسانی عقل اور فہم سے بالا تر ہے ،کیونکہ جانور کو بھی اللہ تعالیٰ نے اتنا ادراک دیا ہے کہ وہ اس طرح کسی کی جان کے درپے نہیں ہوتا لیکن ہمارے معاشرے کا یہ المیہ ہے کہ ہم مجموعی طور پر ایک بے حس قوم میں تبدیل ہوتے جارہے ہیں ،مظلوم خاندان کا دکھ نا قابل بیان ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت وقت اور اپوزیشن کو لاشوں پر سیاست چمکانے کی بجائے اداروں میں اصلاحات کی طرف توجہ دے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1