وزیراعظم یہ بات سیکھیں اور سکھائیں حکومت میں بیٹھنے والوں کودل بڑا کرنا ہوتا ہے
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان اپنے وزراء کو پارلیمانی آداب سکھائیں اور خود بھی یہ بات سمجھ لیں اور اپنے وزراء کو بھی سمجھائیں کہ وہ کنٹنر پر نہیں بلکہ حکومت میں ہیں اور جو شخص حکومت میں ہوتا ہے تواس کو دل بڑا کرنا پڑتا ہے اور اپوزیشن کی تنقید کو نہ صرف کھلے دل سے سننا ہوتا ہے بلکہ اس پر اپنی اصلاح بھی کرنی ہوتی ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر تو الٹ حساب ہے اپوزیشن کا جو بھی رکن اسمبلی میں حکومتی پالیسوں پر حکومت کی اصلاح کرنے کی کوشش کرتا ہے تو حکومتی وزراء اس کو مثبت انداز میں لینے کی بجائے اپنی توپوں کا رخ اپوزیشن کی طرف موڑ دیتے ہیں جو کہ انتہائی غلط بات ہے حکومت کو اپنا رویہ درست کرنا ہو گا۔
مولابخش چانڈیو