حکومت اپوزیشن کی بات کوتحمل سے سنے اور کوشش کرے کہ تلخی والا ماحول پیدا نہ ہو
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے کہ یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے کہ پارلیمان میں روز کسی نہ کسی بات پر حکومت اور اپوزیشن کے مابین لفظی گولہ باری شروع ہو جاتی ہے اس میں دونوں اطراف سے ذمے داری کا مظاہرہ ہونا چاہئے لیکن میرا خیال ہے کہ حکومتی وزراء کے بیانات کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ وزراء سوچ سمجھ کر بات کیا کریں ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں بات کررہے تھے ۔ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی ایک ایسا فورم ہے کہ جس کی کاروائی کو پوری قوم میڈیا کے ذریعے دیکھ رہی ہوتی ہے اگر یہاں پر ورز اکھاڑے کا منظر ہو گا تو یہ اچھی بات نہیں ہے حکومت اپوزیشن کی بات کو تحمل سے سنا کرے اور کوشش کیا کرے کہ اس میں تلخی والا ماحول پیدا نہ ہو۔
فرید پراچہ