نوازشریف طبیعت کا بہانہ بنا کر ڈرامے بازی کر رہے ہیں،غلام محی الدین

نوازشریف طبیعت کا بہانہ بنا کر ڈرامے بازی کر رہے ہیں،غلام محی الدین

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ نواز شریف طبیعت کا بہانہ بنا کر ڈرامے بازی کررہے ہیں ،دل کا عار ضہ کوئی بڑی بات نہیں جیلوں میں لاکھو ں مجرم عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور اُن کا جیل کے ہسپتالوں میں بہتر علاج بھی ہو رہاہے ، نواز شریف کا کسی من پسند ہسپتال میں داخل ہونا بالکل ضروری نہیں بلکہ ان کے لیے ضروری ہے کہ اپنی ادویات وقت پر لیں ،نمک ، چکنائی سے پرہیز کریں اور جیل کی دال روٹی کھا یا کریں انشاء اللہ طبیعت بہتررہے گی ،دُعا ہے اللہ تعالی انکو صحت و تندرستی د ے کیونکہ یہ قومی مجرم ہیں جس کی حفاظت بھی حکومت کی ذمہ داری ہے ابھی تو میاں صاحب سے قوم کا لوٹا ہو ا مال بھی واپس لینا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1