حکومت نے عوام کو منی بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا

حکومت نے عوام کو منی بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا

لاہور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران لاہور نعیم گروپ کے سینئر نائب صدر ملک محمد نعیم نے کہا ہے کہ ڈالر کی بلند پرواز اور منی بجٹ میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی مارکیٹوں میں نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا ہے جس کے تحت دکانداروں کاکاربار مزید متاثر ہوگیا ہے اوروہ پریشانی کا شکار ہیں۔ ڈالر کی بڑھتی ہو ئی قیمتوں اور منی بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ پہلے ہی مہنگائی بہت تھی اب اس میں مزید اضافہ ہوجائے گا اور اس سے ہمارا کاروبار بہت متاثر ہوگا مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی گاہگ خریداری کے لئے نہیں آرہے اب رہی سہی کسر بجٹ کے علاوہ ڈالر کی اونچی اڑان نے کر دی ہے ۔ حکومت نے چھوٹے تاجروں کے فائدہ کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔حکومت کو چاہئے ڈالر کی قیمتیں کم کرنے کے لئے انقلابی اقداما ت کرے ۔

نعیم

مزید : میٹروپولیٹن 1