کو ئی بھی معاشرہ بیگناہوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا،چودھری اعجاز
لاہور ( سٹی رپورٹر)صدر انجمن آڑھتیاں مرکزی سبز منڈی بادامی باغ چوہدری اعجاز نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال ایک دلخراش واقعہ ہے جس میں معصوم لوگوں کی جانوں کے ساتھ ہولی کھیلی گئی،دنیا کے کسی بھی مذہب کا کوئی بھی قانون بے گناہ افراد کے قتل کا حکم نہیں دیتا ہے ،کربلا کی یاد ساہیوال میں تازہ کر دی گئی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ انجمن آڑھتیاں کے ممبرز سے لے کر مزدور تک،ہم سب غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں ،ان کے لئے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مصیبت کی گھڑی میں ان سب کا پرسان حال ہو،حکومت وقت کو پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحات کی فوری ضرورت ہے ،تاکہ آنے والے وقت میں اس طرح کے انسانیت سوز واقعات وقوع پذیر نہ ہوں۔