جامعہ اشرفیہ کے علماء کا مولانا محمد احمد بہاولپوری کی وفات پراظہار تعزیت

جامعہ اشرفیہ کے علماء کا مولانا محمد احمد بہاولپوری کی وفات پراظہار تعزیت

لاہور (پ ر) تبلیغی جماعت کے عظیم راہنماء مولانا محمد احمد بہاولپوری کی وفات پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری ، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔دریں اثناء انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،نائب امیرفضیلۃالشیخ مولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، مولانا عبدالوحید مکی، مولانا اسد محمود مکی ، مولانا عمرعبدالحفیظ مکی،مفتی شاہد محمود مکی، مولاناعبدالصمد مکی نے تبلیغی جماعت کے بزرگ راہنماء مولانا محمد احمد بہاولپوری کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی تمام زندگی دعوت و تبلیغ اور اسلام کی اشاعت میں گزری

مزید : میٹروپولیٹن 1