امیر مقام کے گرد گھیرا تنگ، تعمیراتی کمپنی کیخلاف تحقیقات کیلئے 4 رکنی ٹیم تشکیل

امیر مقام کے گرد گھیرا تنگ، تعمیراتی کمپنی کیخلاف تحقیقات کیلئے 4 رکنی ٹیم ...

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام کی تعمیراتی کمپنی کے خلاف تحقیقات کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کی 4رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی،امیر مقام اینڈ کمپنی کے خلاف الپوری سے بشام روڑ کی تعمیر میں فنڈز لے کر سڑک نہ بنانے کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر امیر مقام کے خلاف ایف آئی اے نے تحقیقات تیز کردی ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے تحقیقات کی درخواست دی گئی تھی، جس پر 4رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، تحقیقاتی کمیٹی ایف آئی اے، پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی اور پیپرا کے نمائندوں پر مشتمل ہے، جو سوالنامہ مرتب کرکے امیر مقام کو طلب کرے گی۔

مزید : صفحہ آخر