اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، فرحت اللہ بابر

اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، فرحت اللہ بابر

اسلام آباد(اے این این)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سویلین ادارے بیرونی مداخلت کے باعث دبا کا شکار ہیں۔ ہفتہ کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹیڈیز کی جانب سے قومی مکالمہ کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔فرحت اللہ بابرنے کہا کہ سویلین ادارے بیرونی مداخلت کے باعث دبا کا شکار ہیں۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ آگے بڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ اعلی سویلین اور عسکری قیادت کے درمیان مکالمہ ہو۔ فرحت اللہ بابر نے کہاکہ ہم میں بھی اور اسٹیبلشمنٹ میں بھی کمزوریاں اور کوتاہیاں ہیں۔

فرحت اللہ بابر

مزید : صفحہ آخر