دسمبر 2018: تمباکوکی بر آمدات 8ملنی ڈالر تک بڑ ھ گئیں

دسمبر 2018: تمباکوکی بر آمدات 8ملنی ڈالر تک بڑ ھ گئیں

لاہور(نیوز رپورٹر) دسمبر 2018ء کے دوران تمباکو کی قومی برآمدات میں 23.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2018ء کے دوران تمباکو کی برآمدات 8 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ دسمبر 2017ء کے دوران برآمدات کا حجم 6.47 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح دسمبر 2017ء کے مقابلہ میں دسمبر 2018ء کے دوران تمباکو کی قومی برآمدات میں 1.53 ملین ڈالر یعنی 23.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس