6ماہ کے دوران سوتی دھاگے اور تولیے کی برآمدات میں کمی

6ماہ کے دوران سوتی دھاگے اور تولیے کی برآمدات میں کمی

فیصل آباد(بیور ورپورٹ) پاکستان کی سوتی دھاگے اور تولیے کی برآمدات میں کمی ہونے لگی ہے اور مختلف ممالک کو سوتی دھاگے اور تولیے کی ایکسپورٹ کے اہداف بھی مکمل نہ ہوئے ہیں جس سے مذکورہ سیکٹر میں تشویش پائی جاتی ہے۔ پاکستان کاٹن یارن اینڈ ٹاول مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بتایاکہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران سوتی دھاگے کی برآمد 2 ارب 7کروڑ 25 لاکھ ڈالر رہی جواس سے گزشتہ 6 ماہ کی برآمدات کے مقابلے میں 3.1 فیصد کم ہے ، حالیہ 6ماہ کے دوران تولیے کی برآمد سے 92کروڑ 30 لاکھ 25 ہزار ڈالرزرمبادلہ حاصل کیاگیا جو اس سے گزشتہ 6 ماہ کی ایکسپورٹ کے مقابلے میں 3.93 فیصد کم ہے۔ انہوں نے بتایاکہ خیموں اور کاٹن کارڈڈ کی برآمد میں بھی کم ہوئی ہے تاہم خام روئی ، سوتی کپڑے ، نٹ ویئر ، بیڈ ویئر، آرٹ سلک ، سنتھیٹک ، ریڈی میڈگارمنٹس اور میڈ اپ آرٹیکلز سمیت بعض دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں اضافہ نوٹ کیاگیاہے۔

مزید : کامرس