یمن حرض میں پناہ گزین کیمپ پر حوثیوں کی گولہ باری ،7جاں بحق ،30زخمی

یمن حرض میں پناہ گزین کیمپ پر حوثیوں کی گولہ باری ،7جاں بحق ،30زخمی

صنعاء(آئی این پی)یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے حجہ گورنری کے علاقے حرض میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر گولا باری کی ہے۔گولا باری کے نتیجے میں 7 پناہ گزین جاں بحق جبکہ 30 دوسرے زخمی ہو گئے۔ ہلاک وزخمی ہونے والوں میں پناہ گزین خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ گولا باری کا نشانہ بننے والا کیمپ اس مقام سے 15 کلومیٹر کی مسافت پر ہے جہاں پر سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔مراسلہ نگار نے یہ بھی بتایا کہ گولا باری میں حرض کیمپ پر میزائل داغے گئے۔ادھر الحدیدہ سے العربیہ کے فوجی ذرائع نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے الحدیدہ شہر میں فلور ملز اور غلے کے گوداموں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں وہاں موجود گندم مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی۔

مزید : علاقائی