اقتصادی ترقی کیلئے کاروبار دوست ماحول بنائیں گے : سیکرٹری تجارت

اقتصادی ترقی کیلئے کاروبار دوست ماحول بنائیں گے : سیکرٹری تجارت

کراچی( اکنامک رپورٹر) سیکریٹری تجارت یونس ڈاگھا نے کہاہے کہ حکومت اقتصادی ترقی کیلئے کاروبار دوست ماحول بنانے کے اقدامات کررہی ہے۔ٹیکسٹائل سیکٹر سے منسلک افرادکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے یونس ڈاگھا نے کہاکہ ٹیکسپو نمائش سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ ٹیکسٹائل نمائش میں غیرملکی خریداروں اور نمایاں کمپنیز کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، انھوں نے وفد کے ارکان کو حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ٹڈاپ کے سیکریٹری صالح فاروقی نے ٹیکسٹائل نمائش کے حوالے سے وفد کے شرکاکی تجاویز کا خیرمقدم کیا۔

مزید : کامرس