اینٹی کرپشن سمٹ کا انعقاد 20جنوری سے اسلام آباد میں ہو گا

اینٹی کرپشن سمٹ کا انعقاد 20جنوری سے اسلام آباد میں ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)بیک گراونڈ سکریننگ اور کارپوریٹ ڈیو ڈیلیجنس کے حوالے سے بڑے ادارے سی آر آئی گروپ کی جانب سے تیسرا اینٹی برائبری اینڈ اینٹی کرپشن سمٹ کا انعقاد اسلام آباد میں 29 جنوری کو کیا جا رہا ہے۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر سے آئے ہوئے نامور انیٹی کرپشن ماہرین کارپوریٹ قوانین اور رشوت اور کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے معلومات شئیر کریں گے۔ ایک روزہ کانفرنس میں مختلف کاپوریٹ سیکٹر کمپنیوں کے نمائدنوں کے ساتھ ساتھ حکومتی اداروں سے بھی لوگ شرکت کریں گے۔ قومی احتساب بیورو کے ڈائیریکٹر جنرل راولپنڈی، عرفان منگی بھی شرکاء کے ساتھ اپنی معلومات شئیر کریں گے اور اپنے ادارے کے کام اور سکوپ کے حوالے سے بتائیں گے۔ سی آر آئی گروپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ظفر انجم کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کا بنیادی مقصد کاروباری سیکٹر کو ایسی تربیت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے جس سے وہ کاروبار کو کرپشن سے پاک بناتے ہوئے اندرونی اور بیرونی خطرات کا مقابلہ کر سکیں اور اداروں کے اندر کرپشن اور رشوت کو کنترول کرنے کے نئے طریقے جان سکیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سی آر آئی گروپ اپنے بین الاقوامی معیار کے حامل اینٹی برائیبری اینٹی کرپشن سنٹر آف ایکسیلنس کے ذریعے یہ ایونت منعقد کروا رہا ہے جس میں مخلتف معلوماتی سیشنز کے ساتھ ساتھ سوال جواب کا موقع بھی فراہم کیا جائیگا تا کہ شرکاء ماہرین سے مختلف موضوعات پر بہتر طریوے سے رہنمائی حاصل کر سکیں۔ کانفرنس کے دیگر شرکاء میں اکنامک کوآپریشن ڈیولپمنٹ میں اینٹی برائیبری ورکنگ گروپ کے چئیرمین ڈریگو کاس، سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے کمشنر برائے اینٹہ منی لانڈرنگ شوزب علی، اور سی آر آئی گروپ کے اینٹی برائیبری اینٹی کرپشن سنٹر آف ایکسیلنس کے سرٹیفیکیسن مینجر عزیر احمد شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -