مشروب ساتھ لانے پرپولیس اور ملزم کے لواحقین میں تلخ کلامی

مشروب ساتھ لانے پرپولیس اور ملزم کے لواحقین میں تلخ کلامی

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں ملزم کے لواحقین اور پولیس میں تلخ کلامی ہوگئی ،ملزم دل کا مریض تھا اہل خانہ اس کے لئے گھر سے خصوصی مشروب لائے تھے جسے پولیس نے چھین کر پھینک دیا جس پر خواتین پولیس اہلکاروں پربرس پڑیں اورپولیس اہلکاروں کو بدعائیں دیتی رہی ۔لواحقین کا کہنا تھا کہ ملزم دل کا مریض ہے اس لئے خصوصی مشروب لایا گیاتھا،ملزم بابر کا کہنا ہے کہ بادامی باغ سبزمنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد قتل ہوئے جس پر پولیس نے دیگر ملزمان کے ساتھ مجھے ملوث کر دیاہے ۔

مزید : علاقائی