گوشت بر آمد کرنے سے 18.75ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل

گوشت بر آمد کرنے سے 18.75ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل

لاہور(نیوز رپورٹر)قومی ادارہ برائے اعداد وشمار کے مطابق دسمبر کے دوران پاکستان نے گوشت کی برآمد سے 18.75 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا۔ادارہ شماریات پاکستان وسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق دسمبر 2018ء کے دوران پاکستان نے گوشت اورگوشت سے تیارکردہ مصنوعات کی برآمدات سے 18.75 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو نومبر 2018ء کے مقابلے میں 1.51 فیصد زیادہ ہے۔ نومبر 2018ء کے دوران پاکستان نے گوشت کی برآمدات سے 18.47 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔

مزید : کامرس