غیر قانونی بھرتی کیس،پرویز اشرف کے وکیل کی جرح مکمل

غیر قانونی بھرتی کیس،پرویز اشرف کے وکیل کی جرح مکمل

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پیپکو میں 437افراد کو غیر قانونی بھرتی کیس کی سماعت کے دوران ایک گواہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے جرح مکمل کرلی،جس کے بعد فاضل جج نے کیس کی مزیدسماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں نیب نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 8پیپکو اور گیپکوکے افسران کے خلاف 437 افراد کو غیر قانونی بھرتی کرنے کا ریفرنس پیش کررکھا ہے ، عدالت میں سماعت کے دوران ملزم ابراہیم جنجوقہ کے وکیل نے اپنی جرح کی جس کے بعد راجہ پرویز اشرف کے وکیل شاہد افتخار نے اپنی جرح مکمل کی، عدالت میں وکلا ء کی جرح کا جواب دیتے ہوئے تفتیشی آفیسر صلاح الدین نے کہا عدالت میں جو ملزمان موجود ہیں ان کا کوئی رشتے دار بھرتی نہیں ہوا اور نہ ہی راجہ پرویز اشرف نے اپنے حلقے کے کسی شخص کو بھرتی کیا جبکہ راجہ پرویز اشرف کے وکیل کی جرح کا جواب دیتے ہوئے تفتیشی آفیسر نے کہا انکوائری کے دوران انہوں نے جتنے بیان قلمبند کیے ، ان کو ریفرنس کا حصہ نہیں بنایا ، عدالت کا وقت ختم ہونے پر فاضل جج نے مزید ملزمان کے وکلا ء کو 9فروری کو جرح کے لئے طلب کرلیا

مزید : علاقائی