پاکستان کسٹم جدید رجحانات کو ساتھ لیکر چل رہا ہے ، چیف کلکٹر کسٹم نارتھ

پاکستان کسٹم جدید رجحانات کو ساتھ لیکر چل رہا ہے ، چیف کلکٹر کسٹم نارتھ

اسلام آباد ( آن لائن )چیف کلکٹر کسٹم نارتھ ڈاکٹر واصف علی میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کسٹم دنیا کے ساتھ تمام جدید رجحانات کو ساتھ لیکر چل رہا ہے،کسٹم کا کردار معاشی اور سرحدی مفادات کا تحفظ ہے،ہم بارڈر کے ذریعے اشیا کی محفوظ آمد ورفت کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ہفتہ کو اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر انٹرنیشنل کسٹم ڈے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈاکٹر واصف علی میمن چیف کلکٹرکسٹم نارتھ کی بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی ۔چیف کلکٹر کسٹم نارتھ ڈاکٹر واصف علی میمن نے کہاکہ چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے پاکستان کسٹم جدید آلات رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم بارڈر کے ذریعے اشیا کی محفوظ آمد ورفت کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔واصف علی میمن نے کہاکہ دنیا بھر میں کسٹم کا دن منایا جا رہاہے،ہم نے اپنا کمپیوٹرائزیشن کا سسٹم ڈویلپ کیا۔واصف علی میمن نے کہا کہ ہم نے ویب بیسڈ کسٹم سسٹم ڈویلپ کیا۔

واصف علی میمن نے کہاکہ پاکستان کسٹم دنیا کے ساتھ تمام جدید رجحانات کو ساتھ لیکر چل رہا ہے۔واصف علی میمن نے کہاکہ آٹومیٹک رسک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ٹریڈ میں سہولت فراہم کر رہے ہیں۔واصف علی میمن نے کہا کہ کسٹم کا کردار معاشی اور سرحدی مفادات کا تحفظ ہے۔تقریب میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کسٹم افسران میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔#/s#

مزید : کامرس