ڈاکے ،چوریاں شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم

ڈاکے ،چوریاں شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات،موبائل فون ،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر یا سر کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر4لاکھ55ہز ار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے۔ مصطفی آ با دمیں ڈاکو گھر میں گھس کر جبر یل اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ اچھرہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ند یم اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ روپے 80ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات ،جو ہر ٹا ؤ ن کے علاقے میں ڈاکوؤں شہبا ز اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ 28ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات ۔شفیق آ با دکے علاقے ڈاکوؤں نے نعیم اور فیملی سے1لاکھ 50ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات ،مسلم ٹا ؤ ن میں ڈاکوؤں نے فیصل اور فیملی سے 90ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ کے شا د با غ علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پرسر ور سے45ہزاراورموبائل فون ،لو ئر مال سے بشیر سے 60 ہزار نقدی اور موبائل فون ،ہڈ یا رہ میں اخترسے ڈاکو گن پوائنٹ پر85ہزار نقدی اور موبائل فون ، ڈیفنس اے سے ڈاکو گن پوائنٹ پر طا رق سے95ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ سند راور کوٹ لکھپت سے گاڑیاں اور مصر ی شا ہ ، گجر پورہ ،ن آباد اورمستی گیٹ علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید : علاقائی