ویسٹ انڈیز ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے:بسمہ معروف
کراچی(آئی این پی ) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کی طویل عرصے بعد پاکستان آمد خوش آئند ہے،ہوم گرا ؤ نڈ پرسیریز کیلئے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں، ہماری کوشش یہی ہے کہ ہوم گرا ؤ نڈ پر اچھا کھیلیں اور سیریز جیتیں۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کی طویل عرصے بعد پاکستان آمد خوش آئند ہے، 5سال پہلے بنگلادیش کو ہوم سیریز میں ہرا چکے ہیں۔کپتان پاکستان ویمنز ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم سابق ٹی20چیمپئن رہ چکی ہے، ہوم گرا ؤ نڈ پرسیریز کیلئے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں، ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی پرفارمنس مانیٹر کرچکے ہیں،8ماہ سے فٹنس پر خاص محنت کررہے ہیں، ہماری کوشش یہی ہے کہ ہوم گرا ؤ نڈ پر اچھا کھیلیں اور سیریز جیتیں۔