کھیل میں جلد واپسی کیلئے شرجیل خان نے تمام الزامات قبول کرلئے

کھیل میں جلد واپسی کیلئے شرجیل خان نے تمام الزامات قبول کرلئے

لاہور (آن لائن) کھیل میں جلد واپسی کے لیے پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث اور پانچ سالہ پابندی کے شکار اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کو قبول کرلیا ہے ،ان کے وکیل شیغان اعجاز کے مطابق سزا یافتہ اوپنر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں جلد واپسی کے لیے چیئرمین پی سی بی کو باقاعدہ درخواست دی ہے اور اس حوالے سے پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹربیونل کی جانب سے لگائے گئے پانچوں الزامات کو بھی قبول کرلیا ہے۔واضح رہے کہ شرجیل خان پر پاکستان سپر لیگ کے دوران بدعنوانی کے الزامات کے تحت فروری دو ہزار سترہ میں پانچ سالہ پابندی عائد کی گئی تھی جس کا خاتمہ رواں سال اگست میں ہو جائے گا لیکن ان کے وکیل شیغان اعجاز کا کہنا تھا کہ شرجیل خان ڈومیسٹک کرکٹ میں جلد واپسی کے خواہاں ہیں جس کے لیے انہوں نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو درخواست دی ہے کہ انہیں اگست سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے تاہم اس کے لیے انہیں بورڈ آف گورنرز سے اجازت درکار ہو گی،اس کے ساتھ ہی انتیس سالہ افتتاحی بیٹسمین نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں بھی ایک درخواست دائر کی ہے۔یاد رہے کہ سپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار اور قومی ٹیم کے سابق اوپنر ناصر جمشید پر برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی پہلے ہی فرد جرم عائد کرچکی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی