اداکارہ و ماڈل بیاخان کی سالگرہ کی شاندار تقریب کاانعقاد

اداکارہ و ماڈل بیاخان کی سالگرہ کی شاندار تقریب کاانعقاد

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل بیاخان کی سالگرہ کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی۔اس تقریب کے آرگنائزر اداکار بلاول علی خان اور بیا کی بہن لائبہ خان تھیں۔اس سالگرہ تقریب میں میڈیا سے وابستہ افراد بھی شریک ہوئے۔بیاخان نے بتایاکہ ان کی سالگرہ کے لئے ان سے زیادہ ان کے میڈیا اور شوبز فرینڈ اور ان کے پرستار زیادہ خوش تھے اور روز اس سے سالگرہ تقریب اور تاریخ کا پوچھتے رہتے تھے جس پر انہوں نے دن ،تاریخ اور جگہ فائنل کرلی تھی اور سب نے میری خوشی میں شرکت کرکے جو پیار دیا وہ مجھے ہمیشہ یاد رہے گا ۔بیاخان نے کہاکہ ان کی سالگرہ پر شوبز سے وابستہ افراد نے جو ویڈیو پیغامات بھیجے ہیں ان پر وہ ان سب کی بہت زیادہ مشکور ہیں اب تک انہیں عینی طاہرہ،نوازانجم،میاں انجم شہزاد،احمد نواز،میگھا جی ،بھارت سے گلوکار وریندر سنگھ،مسکان جے اور دیگر اداکار ،گلوکار و صحافی دوست شامل ہیں جن کا وہ شکریہ اداکرتی ہیں۔

اس سالگرہ تقریب میں میوزیکل شوکا انعقاد بھی کیا گیا۔

laiba kh

مزید : کلچر