موسیقی کی مشہور شخصیت روحیل حیات کی کوک سٹوڈیو میں واپسی

موسیقی کی مشہور شخصیت روحیل حیات کی کوک سٹوڈیو میں واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی موسیقی کی جانی مانی شخصیت روحیل حیات جو 5 سال قبل ‘کوک سٹوڈیو’ کو خیر باد کہہ چکے تھے، نے اب دوبارہ اسکی رونق بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوڑ میں نامور گلوکار عاطف اسلم سمیت کئی موسیقار شامل تھے تاہم قرعہ روحیل کے نام ہی نکلا۔زوہیب قاضی اور علی حمزہ جنہوں نے اس شو کا 11 واں سیزن پروڈیوس کیا تھا، کوک سٹوڈیو کے نئے فارمیٹ، نو خیز گلوکاروں اور پروڈکشن ٹیم کے سبب پہلے ہی دستبردار ہو چکے ہیں۔میوزیکل بینڈ سٹرنگز نے روحیل کے بعد کوک سٹوڈیو کی ذمہ داری اٹھائی تھی تاہم 10 ویں سیزن کے بعد اس بینڈ نے بھی ہاتھ اٹھا دیئے۔روحیل حیات نے 2014ء میں مسلسل 6 سیزن کرنے کے بعد شو کو بطور پروڈیوسر چھوڑا تاہم انھوں نے کمپنی کے ساتھ اپنا تعلق نہیں توڑا اور فروری 2017 تک میوزک کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتے رہے۔ اس دوران وہ کوک کی سسٹر برانڈ، سپرائٹ کیلئے نئی میوزک سیریز کی تیاری میں بھی مصروف رہے جو تاحال سامنے نہیں آ سکی۔کوک سٹوڈیو کے 11ویں سیزن پر شائقین کی جانب سے ہونے والی بے تحاشا تنقید کے بعد انتظامیہ بالآخر اپنا فیصلہ بدلنے پر مجبور ہو گئی اور روحیل حیات کو دوبارہ پروڈیوسر بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کی متعدد ذرائع نے تصدیق بھی کر دی ہے۔

مزید :

کلچر -