پنجابی کلچر ماں بہن اور بیوی کے احترام کا درس دیتا ہے،عباس باجوہ

پنجابی کلچر ماں بہن اور بیوی کے احترام کا درس دیتا ہے،عباس باجوہ

لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکار عباس باجوہ نے کہا ہے کہ غیر معیاری پنجابی گانے پنجابی زبان کی توہین کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی کلچر ماں بہن اور بیوی کے احترام کا درس دیتا ہے مگر بے شمار نئے گلوکاروں نے اپنے گانوں میں غیر مہذب الفاظ کوشامل کرتے ہوئے خود کو گلوکار کہلوانے کی ناکام کوشش کی ہے جو قابل مذمت ہے ۔عباس باجوہ نے کہا کہ ہمسایہ ملک کے فوک گلوکاروں کے گانوں میں گستاخی اوربے حیائی کی کھلم کھلا تعلیم دی جارہی ہے جونوجوان نسل کیلئے زہر قاتل ہے ، ہمیں ایسے غیر مہذب گانوں اور گلوکاروں کا بائیکاٹ کرنا ہوگا تاکہ نوجوان نسل کو اپنی تہذیب و ثقافت سے متعارف کروایا جاسکے ۔پی ٹی وی سے پیش کی جانے والی پروڈیوسر الیاس چوہدری کی ڈرامہ سیریز ’’منجی کتھے ڈھاواں‘‘میں میرا کردار پسند کیا جا رہا ہے ۔اس ڈرامے میں میرا رول پاور فل اور پرفارمنس سے بھرپور ہے۔

مزید : کلچر