لالی ووڈ کے سینئر ہدایتکار پرویز رانا کی دوسری برسی کی تقریب

لالی ووڈ کے سینئر ہدایتکار پرویز رانا کی دوسری برسی کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار پرویز رانا کی دوسری برسی گزشتہ روز منائی گئی ۔پرویز رانا کا شمار فلم انڈسٹری کے بڑے ہدایتکاروں میں ہوتا تھا اور انہوں نے لازوال فلمیں تخلیق کیں ۔ وہ دو سال قبل 25جنوری کو اچانک جان لیوا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے ۔بے شمار فلموں کے خالق ہدایتکار پرویز رانا کی برسی کے سلسلہ میں تقریب ان کے صاحبزادے علی رانا اور حیدر رانا ایور نیو سٹوڈیو زمیں منعقد کی جس میں شوبز اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔برسی کی تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات میں سینئر کیمرہ مین علی جان،شان شاہد،افضل بٹ،اچھی خان،راشد محمود،سٹار میکر جرار رضوی ،ڈائریکٹر مسعود بٹ،موسیقار طافو،عرفان کھوسٹ اور دیگر کے نام نمایاں ہیں۔اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -