لیڈز یونیورسٹی کے9ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں محفل مشاعرہ

لیڈز یونیورسٹی کے9ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں محفل مشاعرہ

لاہور( پ ر ) لیڈز یونیورسٹی کے 9ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایوانِ اقبال میں محفلِ مشاعرہ کا انعقادکیا گیا نامور دانشور ،کالم نویس اور شاعر امجد اسلام امجد نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی ،نامور شعراء عباس تابش ،فرحت عباس شاہ ، حمیدہ جبیں ، صائمہ آفتاب ، شکیل جلال ،عمران مشتاق ،نذیرقیصر ،عطاء اللہ عطا ، اعتبار ساجد ، شاہدہ شاہ،تنویر عباس تابش ،سعد اللہ شاہ ، ڈاکٹر غافر شہزاد، سمیت معروف شاعروں نے شرکت کی ۔چیئر مین میاں ظہور احمد وٹو ، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ ، پرووائس چانسلر ڈاکٹر عبد المجید چیمہ ، ایم ڈی اسدمنظور وٹو اور رجسٹرارپروفیسر اشہد احمد نے خصوصی طور پر شریک ہوئے۔محفلِ مشاعرہ تقریب کو دانشور ،ڈرامہ رائٹر اور پروفیسر اردو ڈاکٹر طارق عزیز نے آرگنائز کیا ۔ایم ڈی اسد منظور وٹو نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹنگ تقاضوں کے مطابق کوالٹی ایجوکیشن دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔نصابی سر گرمیوں کے ساتھ اس طرح کی تخلیقی محفلوں کے انعقاد کا مقصد آج کی نسل کو شاعری کی زبان میں قدرت کی خوبصورتی اور معاشرتی مسائل کا احاطہ کر نا ہے تاکہ ادبی میدا ن میں اپنی کاوشیں کی جا سکیں ۔تقریب کے آخر میں مہمانانِ گرامی اور شعراء کو چیئر مین میاں ظہور احمد وٹو اور وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ نے تہنیتی ایوارڈ ز پیش کیئے ۔

مشاعرہ

مزید : میٹروپولیٹن 4