چغتائی انسٹیٹیوٹ آفپتھالوجی کا ذیابیطس کی تشخیص کے موضوع پر سیمینار
لاہور(پ ر) چغتائی انسٹی ٹیوٹ آف پتھا لوجی میں پاکستان سوسائٹی آف کیمیکل پتھالوجِسٹس کے اشتراک سے ’’ذیابیطس کی تشخیص ‘‘کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر سی ایم ایچ ہسپتال کی ڈاکٹر ساجد ہ شاہین،سنٹرل پارک میڈیکل کالج کے پروفیسر عاصم ممتاز،چغتائی انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر دلاور خان اور کنگ ایڈورڈ کے پروفیسر انیس،ڈاکٹر سلمیٰ حق سمیت مختلف ماہرین نے ذیابیطس کی تشخیص سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی ۔ طبی ماہرین نے ذیابیطس کی تشخیص کے نئے بین الاقوامی طریقہ کار،بلڈگلوکوز کو کنٹرول کرنے کے مختلف طریقوں اورتشخیص کے دوران میں آنے والی پیچیدگیوں پر تفصیلاََ بات کی ۔ سیمینارکوآرڈینیٹر ڈاکٹر حجاب بتول کے مطابق سیمینار کا مقصد ذیابیطس کی لیبارٹری تشخیص کے حوالے سے آگاہی دینا تھا۔ اس موقع پراِدارے کے ترجمان میاں فیضان امجد کا کہنا تھا کہ چغتائی انسٹی ٹیوٹ آف پتھالوجی ذیابیطس کی تشخیص کے حوالے سے تعلیمی وتحقیقی میدان میں اپنی خدمات پیش کررہا ہے۔