بونیر میں بجلی کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

بونیر میں بجلی کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بجلی صارفین کے بجلی بلز اور دیگر مسائل سننے اور اسے فوری طور پر حل کرنے کے لئے ایکسئن پیسکو بونیر کی جانب سے انکے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔کھلی کچہری میں پیسکو کے ڈپٹی کمرشل منیجر عبدالودود ۔ڈپٹی ڈائیریکٹر ٹیکنیکل عثمان اکبر ایکسئن پیسکو اکرام اللہ خان اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر عوام نے پیسکو کے خلاف شکایات کے انبار لگادئے ۔صارفین نے کہا کہ میٹرریڈرز میٹرز چیک کئے بغیر بجلی بلز روانہ کرتے ہیں ۔جس میں بہت فرق ہوتاہے۔جس کو ٹھیک کرنے کے لئے ہمیں دوردراز علاقوں سے سواڑی انا پڑتاہے ۔اس موقع پر ضلع نائب ناظم یو سف علی خان نے میڈیا کو بتایا کہ پیسکو میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے بجلی صارفین بہت سے مشکلات کا شکار ہیں ۔بجلی صارفین کے مسائل حل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ بونیر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو اس محکمہ میں بھرتی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ایکسئن بونیر کو اختیار دیا جائے کہ عوام بجلی بلز اور دیگر مسائل کے لئے سوات نہ جائے ۔اس موقع پر ایکسئن بونیر اکرام اللہ خان ۔ڈپٹی کمرشل منیجر عبدلودود اور ڈپٹی ڈائیریکٹر ٹیکنیکل عثمان اکبر نے کہا کہ بونیر میں بجلی کے ساٹھ ہزار صارفین ہیں ۔جبکہ سٹاف میں 87 فیصد کمی ہے ۔جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کاسامناہے ۔بہت جلد پورے صوبہ خیبر پختون خواہ میں نئی بھرتی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ تقریبا پیسکو کے بقایاجات بونیر بجلی صارفین پر 22 کروڑ روپے تک پہنچ چکے ہیں ۔جس کو ہرحال میں اداکرناہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی لوڈ شیڈنگ فیڈرز کی ریکوری اور لاسز پر منحصر ہے ۔جس فیڈر پر لاسز اور ریکوری سوفیصد ہو ۔اس پر لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی ۔کنڈا کلچر کا خاتمہ اور بقایات جات کی وصولی کے لئے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔ٹاسک فورس نے اپناکام شروع کیاہے ۔اور ابتک بہت سے صارفین سے بقایاجات وصول کی ہے۔کھلی کچہری میں عوام کے بجلی بلز اور دیگر مسائل موقع پر حل کرنے کی احکامات جاری کئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر