ڈیرہ ،بے قابو موٹر کار اڈے کے کمرے میں جاگھسی

ڈیرہ ،بے قابو موٹر کار اڈے کے کمرے میں جاگھسی

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)چشمہ چیک پوسٹ پر تیزموٹرکارپنڈی کوچزاڈے کے کمرے میں جاگھسی ‘کمرہ زمین بوس ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑی خیسور کی حدودمیں چشمہ چیک پوسٹ کے قریب تیزرفتارموٹرکارڈرائیور سے بے قابوہوکر پنڈی کوچ اڈے کے کمرے میں جاگھسی جس سے کمرہ زمین بوس ہوگیا۔ کڑی خیسورپولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارڈرائیور شہزادرحمان بلوچ کوگرفتارکرلیا۔

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر