صوابی مردان روڈ کی فریبلٹی سٹڈی ڈبل کرنے کی منظوری ہماری فتح : شہرام ترکئی

صوابی مردان روڈ کی فریبلٹی سٹڈی ڈبل کرنے کی منظوری ہماری فتح : شہرام ترکئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)صوابی مردان 42کلومیٹر روڈ کی فزیبلٹی سٹڈی ڈبل کرنے کی منظوری ہماری فتح ہے ، صوابی مردان ڈبل روڈ کی تعمیر پر ساڑھے09ارب روپے کی لاگت آئے گی ، ادینہ سے چھوٹا لاہور سوات موٹروے اور صوابی مردان ڈبل روڈ کی تعمیر سے صوابی میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔سینئر صو بائی وزیر برائے بلدیات شہرام خان ترکئی اور ممبر قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی نے صوابی مردان 42کلومیٹر روڈ کی فزیبلٹی سٹڈی ڈبل کرنے کی منظوری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈبل روڈ کی منظوری ہمارے مشن کی فتح ہے ہمارا دیرینہ مطالبہ تھا کہ صوابی مردان روڈ بڈل کیاجائے کیونکہ صوابی مردان روڈ پر انتہائی رش کی وجہ سے آئے روز حادثات کا خدشہ ہوتا ہے ، زیادہ رش کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور میں بھی ہماری کوشش تھی کہ صوابی مردان روڈ کو ڈبل کیا جائے ، ہماری یہی کوشش رنگ لے آئی اور روڈ پر عنقریب کا م کا آغاز ہونے والا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوابی کی تعمیر و ترقی کے لئے جو اقدامات کئے اس کی مثال نہیں ملتی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سوات موٹروے ، ادینہ سے چھوٹا لاہور اور صوابی مردان ڈبل روڈ کی تعمیر سے صوابی میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا ۔