ضلع مہمند ،عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ضلع مہمند ،عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، واپڈا آفس غلنئی میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ میں کمی اور مسلسل بجلی فراہم کیا جائے۔ انڈسٹری مالکان اور عوام کا مطالبہ۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اصل وجہ اوور لوڈ فیڈرز اور بوسیدہ لائنز ہیں۔ ری کنڈکٹنگ کیلئے جلد منظوری دی جائے گی۔ نئے فیڈرز اور میٹڑ لگانے سے لوڈشیڈنگ میں نمایا ں کمی آجائیگی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ضمیر الدین، ڈی ایس این محمد حلیم، ایکسین بابر شاہین کا کھلی کچہری سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند ہیڈ کوارٹر غلنئی واپڈا آفس میں عوام اور انڈسٹری مالکان کو بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی اور بہتر بجلی فراہمی کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں عام صارفین کے علاوہ انڈسٹری مالکان نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ میں کمی اور بجلی کی مسلسل فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں عوام اور انڈسٹری مالکان کو شدید لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جس سے انڈسٹری مالکان اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ آج کل بجلی ایک بنیادی ضرورت بن چکی ہے لیکن طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے زندگی بری طرح متاثر ہو ئی ہے۔ کھلی کچہری سے ڈپٹی ڈائریکٹر ضمیر الدین، ڈی ایس این محمد حلیم اور ایکسین بابر شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کا اصل وجہ اوور لوڈ فیڈرز اور بوسیدہ بجلی لائن ہیں۔ گریڈ اسٹیشن سے نئے لائن نکالنے اور میٹر لگانے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر کافی حد تک قابو پالیا جائیگا۔ جبکہ بوسیدہ اور خراب بجلی لائنوں کو جلد از جلد تبدیل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری مالکان اور عوام کو بہتر بجلی فراہمی کیلئے ہم حتی الوسع کوشش کریں گے لیکن انڈسٹری کو مسلسل بجلی فراہمی سے عام صارفین اور بھی متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپکے مطالبات کو واپڈا کے حکام، اعلیٰ منسٹری اور واپڈا چیف کے نوٹس میں بھی لائینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر