اسفندیار ولی کا باچا خان ،ولی خان کی کامیاب بری پر تنظیموں کا شکریہ

اسفندیار ولی کا باچا خان ،ولی خان کی کامیاب بری پر تنظیموں کا شکریہ

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے فخر افغان باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی کے موقع پر مسلسل ایک ہفتہ تک منعقد کی جانے والی تقریبات پر بیرون ملک پارٹی تنظیموں ، چاروں صوبائی صدور صوبائی تنظیموں ،ضلعی و ذیلی تنظیموں،عہدیداروں اور پارٹی کارکنوں کی عظیم کاوشوں پر ان سے اظہار تشکر کیا ہے ، اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر اور بیرون ملک فخر افغان باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسیوں کے حوالے سے منعقدہ تقریبات کا انعقاد انتہائی مثالی رہا اور ڈراموں سمیت مقالوں ،مشاعروں اور کتب میلوں کے ذریعے اپنے اسلاف کی زندگیوں کی جس طرح عکاسی کی گئی اس پر تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں، انہوں نے کہا کہ خصوصاً ان تقریبات میں پارٹی ورکروں کی کثیر تعداد میں شرکت اور ان کی خصوصی دلچسپی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ باچا خان اور ولی خان کے حقیقی پیروکار ہیں۔

Back

مزید : پشاورصفحہ آخر