رُوحی بانو کی میت وطن واپسی کی اپیل پر سفارتخانے کا بہن سے رابطہ

رُوحی بانو کی میت وطن واپسی کی اپیل پر سفارتخانے کا بہن سے رابطہ

لاہور/ استنبول(این این آئی) ماضی کی مشہور اداکارہ روحی بانو کی میت ترکی سے وطن واپس لانے کے لئے اپیل کے بعد پاکستانی سفارتخانے نے انکی بہن سے رابطہ کرلیا ۔روحی بانو کی بہن روبینہ یاسمین کے مطابق وہ روحی کی تدفین لاہور میں انکے بیٹے کے پہلو میں کرنا چاہتی ہیں جس کیلئے انہوں نے حکومت سے میت پاکستان لانے کے سلسلے میں مدد مانگی ہے۔ فوری طور پر میت کو پاکستان لانے کا بندوبست نہیں ہو سکا، یہی وجہ ہے کہ میت کی ترکی میں امانتاتدفین کردی گئی تھی۔تاہم اب ترکی کے پاکستانی سفارت خانے نے رابطہ کرلیا ۔بہن روبینہ نے بتایا کہ سفارت خانے کل بروز پیر کو بلایا ہے، سفارت خانے میں بات مکمل ہونے پر روحی بانو کے جسد خاکی کو پاکستان لانے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔واضح رہے کہ روحی بانو شدید علالت کے بعد جمعہ کے روز ترکی میں انتقال کرگئی تھیں۔

روحی بانو

مزید : پشاورصفحہ آخر