ایم ڈی اے اور تاجروں کے درمیان معاہدہ طے، مارکیٹ نیلامی کی تیاریاں
ملتان ( سپیشل رپورٹر )ایم ڈی اے اور زکریا شاپنگ سنٹر کے تاجروں کے مابین معاہدہ طے پاگیاجس کے تحت شاپنگ سنٹر کے تاجران نے ایم ڈی اے کو حلف نامہ جمع کروانا شروع کردیا. معاہدے کے مطابق زکریا شاپنگ سنٹر کے تاجران نیلامی میں حصہ لیں گے. تاجران صرف کامیاب بولی(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
دہندہ ہونے کی صورت میں دکان مزکورہ کرایہ پر لینے کا مجاز ہونگے. محلف تاجران نیلامی میں کسی بھی قسم کا رکاوٹ نہیں ڈالیں گے اور عدالتوں سے ایم ڈی کے خلاف تمام کیسز واپس لینے کے بھی پابند ہونگے علاوہ ازیں ایم ڈی اے حلف نامہ جمع کروانے والوں کی دکانوں میں موجود قیمتی سامان کی موجودگی کے پیش نظر ڈی سیل کردیگا. اس معاہدے کے ساتھ ہی تاجروں نے دھرنا ختم کر دیا