مدینے کی ریاست میں سب کچھ ریاست فراہم کرے گی، گورنر سندھ

مدینے کی ریاست میں سب کچھ ریاست فراہم کرے گی، گورنر سندھ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے مدینے کی(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

ریاست میں سب کچھ ریاست فراہم کرے گی۔کراچی کے علا قے سرجانی ٹاون میں تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا ملک بھر میں ہیلتھ کارڈ کی سکیم کا اجراء کرنے جارہے ہیں لیکن اس سکیم میں سندھ حکومت ساتھ نہیں دے رہی جس کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے سندھ کے پانچ اضلاع میں کارڈ بانٹیں گے۔ عوام کی خدمت کرنیوالے غیر سرکاری ادرے ایسی جگا پنپتے ہیں جہاں ریاست فیل ہوچکی ہو، مدینے کی ریاست چیریٹی پر نہیں ریاست عوام کو خود سہولیات فراہم کرتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت بھی جانتا ہے، پاکستان میں اب ایک دیانتدار شخص اقتدار میں آیا ہے۔غیرسرکاری تنظیم کی تقریب میں ضرورتمندوں کو 25 رکشے اور 20 سلائی مشینیں دی گئیں۔

گورنر سندھ

مزید : ملتان صفحہ آخر