دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کا مقدمہ ‘ 4 ملزموں کو ساڑھے تین ‘ تین سال قید ‘ جرمانہ کی سزا

دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کا مقدمہ ‘ 4 ملزموں کو ساڑھے تین ‘ تین سال قید ‘ ...

ملتان (خبر نگار خصو صی )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 ملتان نے دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث 4 (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

ملزموں کو قید و جرمانہ کی سزا سنایا ہے۔فاضل عدالت میں تھانہ سی ٹی ڈی ملتان کے مطابق 29 ستمبر 2016ء کو مغبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزموں محمد عثمان، محمد طفیل ، محمد خان اور ارشاد کو ڈیرہ چوک اڈا سے گرفتار کیا گیا۔اور تلاشی لینے پر ملزموں سے 8ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے تھے۔فاضل عدالت نے کیس کی سماعت کے بعدجرم ثابت ہونے پر مذکورہ ملزموں کو مجموعی طور پر ساڑھے تین،تین سال قید، 15،15 ہزار روپے جرمانہ اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر