ویسٹ مینجمنٹ میں غیر قانونی بھرتیاں انکوائری کے دوران تنخواہ روکنے کی درخواست

ویسٹ مینجمنٹ میں غیر قانونی بھرتیاں انکوائری کے دوران تنخواہ روکنے کی ...

ملتان (سپیشل رپورٹر،وقائع نگار)ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری کے دوران مدعی نے انٹی کرپشن سے غیر قانونی بھرتی(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ہونے والوں کی ماہ جنوری کی تنخواہ روکنے کی استدعا کر دی ہے۔اس حوالے سے مذکورہ کیس کے مدعی چوہدری جاوید اقبال نے ڈپٹی ڈائریکٹر انتی کرپشن کو درخواست دے دی ہے۔جبکہ اس کے علاوہ مدعی نے درخؤاست کی کاپیاں کمشنر ملتان، ڈی سی ملتان ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کو بھجوائی دی ہے۔مدعی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری جاری ہے۔ غیر قانونی بھرتی ہونے والوں کو کمپنی تنخواہیں ادا کر رہی ہے۔اس لیئے انکوائری مکمل ہونے تک ان ملازمین کی ماہ جنوری کی تنخواہ روکی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر