سانحہ ساہیوال ‘ آپریشنز ‘ چھاپوں کیلئے نئی گائیڈ لائن فائنل ‘ مراسلہ روانہ

سانحہ ساہیوال ‘ آپریشنز ‘ چھاپوں کیلئے نئی گائیڈ لائن فائنل ‘ مراسلہ روانہ

ملتان (وقائع نگار )سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ہاتھوں فیملی کا قتل۔ آئی جی پنجاب نے آپریشنز اور چھاپوں کے لیے نئی ہداہات جاری کر دیں۔اس حوالے سے ایک مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔جس میں ملتان سمیت صوبہ بھر کےآر پی اوز، سی پی او سمیت پولیس افسران کو کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس ایک پیشہ ور فورس ہے۔ اور مستقبل میں تمام قوانین ، ضابطوں اور ایس او پیز(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کو پیش نظر رکھنا چاہیئے۔ تمام چھاپوں اور آپریشنز کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔اگر آئندہ کوئی کوتاہی ہوئی تو قطعی طور پر برداشت نہیں کی جائے گی۔اور سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے ان ہدایات پر فوری عملدرآمد کی سختی سے ہدایت کی ہے۔

گائیڈ لائن

مزید : ملتان صفحہ آخر